7 مارچ، 2021، 4:17 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84255785
T T
0 Persons
ایران دنیا میں تن سازی کے اعلی مراکز میں سے ایک ہے

رشت،ارنا- ایرانی تن سازی فیڈریشن کے صدر نے کہا ہے کہ ایران تن سازی کے شعبے میں دنیا کے اعلی مراکز میں سے ایک ہے اور ایرانی کھیلاڑی عالمی مقابلوں کو ساکھ اور قدر دیتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "عبدالمہدی نصیرزادہ" نے آج بروز اتوار کو ارنا نمائندے کیساتھ ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم باڈی بلڈنگ میں عالمی چیمپین اور ایشین چیمپین ہیں لہذا؛ بین الاقوامی اور ایشین مقابلوں میں ہمارے کھیلاڑیوں کی موجودگی ان مقابلوں کی ساکھ میں معاون ہے۔

نصیرزادہ نے کہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ حالیہ برسوں ہم دنیا اور ایشین چیمپیئن بن گئے ہیں تو ورلڈ فیڈریشن کا ایران سے ایک خاص اور مثبت خیال ہے اور ہماری ورلڈ اور ایشین فیڈریشن میں بھی ایک نشست ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا میں تن سازی کے شعبے میں سرفہرست مراکز میں سے ایک ہیں اور تن سازی فیڈریشن کے مقداری نمو کے لحاظ سے اچھے اور قابل قبول حالات ہیں اور ہمارا مقصد اس فیلڈ کے معیار کو ترقی دینا ہے۔

نصیرزادہ کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران، ملک میں سب سے زیادہ منظم کھیلاڑیوں کا تعلق، تن سازی فیڈریشن سے ہے اور ہمارے پاس لگ بھگ 500 ہزار منظم کھیلاڑی ہیں، لیکن دوسرے شعبوں میں بھی تمام کھیلاڑیوں کو تن سازی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں تقریبا 23 ہزار تن سازی کلب موجود ہیں، جو ملک کے اسپورٹس کلبوں کی کل تعداد کا 86 فیصد ہے جس سے ملک اور معاشرے میں اس کھیل کی اچھی پوزیشن کو ظاہر ہوتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ڈوپنگ، تن سازی فیڈریشن کی ریڈ لائن ہے اور یہ فیڈریشن، ڈوپنگ، غیر قانونی سپلیمنٹس کی فروخت اور توانائی کے مادوں کی تقسیم کے خلاف بھرپور مقابلہ کرتی ہے۔

نصیرزادہ نے کہا کہ تن سازی ورلڈ فیڈریشن کے اس وقت 203 ممبران ہیں اور ایشیاء میں ہماری ایک نشست ہے لہذا ہم ایشین گیمز میں تن سازی کو شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .